ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں غیر قانونی شراب کی دکانوں پر چھاپہ

چنتامنی میں غیر قانونی شراب کی دکانوں پر چھاپہ

Thu, 30 Mar 2017 10:40:20    S.O. News Service

چنتامنی:29 /مارچ(محمد اسلم/ایس او نیوز)شہر کے اے پی ایم سی مارکیٹ کے متصل دکانوں میں غیر قانونی شراب فروخت کے ٹھوس اطلاع پاکر محکمہ ایکسائز کے ڈی وائی ایس پی منجولکشی محکمہ ایکسائز کے سرکل انسپکٹر موہن کمار سب انسپکٹر منجوناتھ وغیرہ نے چھاپہ مار کر کئی ہزار مالیت کے شراب کے بوتلوں کو ضبط کیا گیا غیر قانونی شراب سپلائی کرنے والوں کے خلاف ٹاون پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرایا گیا ہے محکمہ ایکسائز کے ڈی وائی ایس پی منجولکشی نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا آج ہمیں کسی نے اطلاع دی کہ یہاں کے اے پی ایم سی مارکیٹ کے متصل گودام میں غیر قانونی شرا ب کے بوتلوں کو محفوظ کرکہ شہر و دیہی علاقوں کو سپلائی کیا جارہاتھا آج چھاپہ مارکر کئی ہزار روپئے کے شراب کے بوتلوں کو ضبط کیا گیا ہے۔


Share: